لاہور( این این آئی )بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاہے کہ حکومت نے روزگار سے محروم ہونے والے اورمشکلات سے دوچار بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی مدد کے لئے خصوصی پورٹل کاآغازکیاہے۔سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ہم نے پروازیں مکمل طورپرشروع نہیں کیں لیکن حکومت بیرون ملک پھنسے
ہوئے مشکلات سے دوچارپاکستانیوں کوزیادہ سے زیادہ تعداد میں واپس لانے کے لئے ہرممکن کوشش کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سفر کے دوران تمام مسافروں کو صحت اورشہری ہوابازی کی وزارتوں کی طرف سے جاری کئے جانے والے قواعدوضوابط کی پاسداری کرناہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں سیاحت کی بحالی کے لئے بھی جامع پالیسی وضع کررہی ہے۔