منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

کورونا وائرس سے مزید 148 افراد جاں بحق ،4ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صحت یاب ہو کر کتنے گھروں کو جا چکے؟تازہ اعدادو شمار جاری

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ملک میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان کورونا وائرس سے مزید 148 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 3903 ہوگئی جبکہ ملک میں کورونا وائرس مزید چار ہزار اے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 1 لاکھ 93 کے قریب پہنچ گئی، 571 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔

اب تک کرونا سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ جمعرات کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن نے کورونا وائرس کے تازہ اعدادو شمار جاری کر دئیے۔ این سی اوسی کے مطابق اب تک کرونا سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد مریض صحت یاب ہوچکے ہیں ،کرونا کے سب سے زیادہ کیسز سندھ میں 74 ہزار سے تجاوز کر گئے ،پنجاب میں کرونا کیسز کی 71 ہزار سے تجاوز کرگئی، خیبرپختونخوا میں کرونا کیسز کی تعداد 23 ہزار 887 ہوگئی، بلوچستان میں9 ہزار 817، اسلام آباد میں کرونا مریضوں کی تعداد 11 ہزار 710 ہوگئی ،گلگت بلتستان میں 1365 اور آزاد کشمیر میں کرونا کیسز کی تعداد 930 ہوگئی، چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے 21835 ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں ابتک 11 لاکھ 71 ہزار سے زائد ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، ملک بھر میں کورونا کے 571 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں، آزاد کشمیر اور گلگت میں کورونا کا کوئی مریض وینٹی لیٹر پر نہیں۔این سی او سی اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں کورونا سے اموات کی تعداد 16 سو سے تجاوز کر گئی، سندھ میں ابتک کورونا سے اموات 1161 ہو گئی، خیبر پختونخواہ میں کورونا کے 869 مریض دم توڑ چکے ہیں ،بلوچستان میں 108 اسلام آباد میں کورونا سے 115 اموات ریکارڈ ہوئیں ،گلگت میں 23 اور آزاد کشمیر میں 25 اموات ریکارڈ ہوئیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…