لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ جادو سے حکومتیں بنائی توجا سکتی ہے لیکن قائم نہیں رہتیں،معیشت تباہ مزدور پریشان ہے اور معیشت موت کے منہ میں ہے،جو کہتے تھے حکمران چور ہو تو عوام ٹیکس نہیں دیتی آج کم ٹیکس وصولی سے ثابت ہوا گیا کہ چور کون ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی عہدیداروں و کارکنوں سے گفتگو
کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے بڑھ کر کسی جماعت کا کردار نہیں،پی ٹی آئی کی حکومت نے پنجاب کے خود کفیل صوبے کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا ہے،شہباز شریف سمیت اپوزیشن کے دیگر اہم رہنماؤں کو بد ترین انتقام کا نشانہ بنایا جا رہاہے اس کا حساب لیا جائے گا، کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا اس لئے کوئی کسی غلط فہمی میں نہ رہے، وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔