ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت میں کورونا کیسز میں ریکارڈ اضافہ،دہلی میں صحت مراکز چلانے کیلئے فوج طلب کر لی گئی

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 16 ہزار نئے کیسز سامنے آئے ، حکومت نے نئی دہلی میں علاج کے نئے سینٹرز کے انتظامات سنبھالنے کے لیے فوج کو طلب کر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 4 لاکھ 56 سے زائد کیسز کے بعد بھارت وبا سے چوتھا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔امریکا، برازیل اور روس کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ پہلے تین ممالک ہیں۔

ریاستی حکومتوں کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کے بعد کیسز میں اضافے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔2 کروڑ سے زائد آبادی والے دارالحکومت نئی دہلی میں بھی بدھ کو ایک روز میں سب سے زیادہ 3 ہزار 900 سے زائد کیسز سامنے آئے۔مقامی حکومت کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہر کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں کورونا کے مریضوں کے لیے تقریباً 13 ہزار 400 بستر مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے تقریباً 6 ہزار 200 زیر استعمال ہیں۔بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ نئی دہلی میں آرمی کے ڈاکٹروں اور نرسز کے زیر نگرانی چلنے والے عارضی صحت مراکز میں آئندہ ہفتے تک مزید 20 ہزار اضافی بستر مہیا ہوجائیں گے۔ان مراکز میں 10 ہزار بستروں پر مشتمل مذہبی سینٹر اور وارڈز میں تبدیل کی گئیں ریلوے کوچز بھی شامل ہیں۔وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ مسلح افواج کے اہلکار نئی دہلی میں ریلوے کوچز میں زیر علاج مریضوں کی دیکھ بھال کریں گے۔شہری حکومت کا اندازہ ہے کہ جولائی کے آخر تک ان کے پاس کورونا کے 5 لاکھ 50 ہزار کیسز ہوں گے اور انہیں ایک لاکھ 50 ہزار بستروں کی ضرورت ہوگی۔نئی دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سِسوڈیا کا کہنا تھا کہ کورونا کے ہر مریض کو صحت مرکز لے جانے کا وفاقی حکومت کا نیا حکم گھر پر ہی مریض کی جانچ پڑتال کے برعکس ہے اور اس سے محدود وسائل پر مزید بوجھ پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ایمبولینس اور طبی نظام دباؤ میں ہے اور اب ہمیں مریضوں کو بسوں میں لے کر جانا پڑ رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزارت داخلہ کو اس سے متعلق خط لکھا ہے کیونکہ یہ حکم نئی دہلی میں افراتفری پیدا کر رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…