ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں حکومت و اپوزیشن ارکان حرمت حضرت فاطمتہ الزہراؓ پر یک زبان ہوگئے،متفقہ قرارداد منظور

datetime 24  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) قومی اسمبلی میں حکومت و اپوزیشن ارکان حرمت سیدہ کائنات پر یک زبان ہوگئے اور متفقہ قرارداد منظور کرلی، دختر دسول، زوجہ علی المرتضیٰ، مادر حسین کریمین ؓکی حرمت پر جان بھی قربان ہے، گستاخی کرنیوالے مذہبی سکالر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔ بدھ کو قومی اسمبلی نے حرمت حضرت فاطمتہ الزہراؓکے حوالے سے قرارداد متفقہ منظور کرلی،

حکومت و اپوزیشن کی جانب سے متفقہ قرارداد پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے پیش کی،قرارداد پیش کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن شگفتہ جمانی نے کہا کہ وزیر پارلیمانی امور اور وزیر مذہبی امور سمیت حکومت و اپوزیشن کی شکر گزار ہوں جنہوں نے بھرپور حمایت کی یہ معزز ایوان، مخدومہ کائنات، سیدہ، طاہرہ، عابدہ، صدیقہ، دختر رسول اللہ ختم النبیین، زوجہ علی المرتضیٰ اور ام حسن و الحسین کی بارگاہ میں کروڑہا سلام پیش کرتا ہے، حضرت فاطمتہ الزہرا کی شان میں احادیث نبوی اور آیات قرآنی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایک مذہبی سکالر نے سوشل میڈیا پر حضرت سیدہ کائنات کی توہین کی ہے جس کی یہ ایوان نہ صرف مذمت کرتا ہے بلکہ آئین پاکستان اور نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتا ہے،حضور اکرم خاتم النبیین، اہلبیت، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور بزرگان کا احترام لازم ہے۔ قبل ازیں (ن)لیگ کے رکن قومی اسمبلی سید عمران علی شاہ نے کہا کہ سیدہ کی حرمت پر ہماری جان بھی قربان ہے، اشرف جلالی کے خلاف کارروائی کی جائے، غلام محمد لالی نے سپیکر سے رولنگ کا مطالبہ کیا جبکہ چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ آل رسول کی حرمت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا،۔قرار داد ایوان میں پیش کی گئی تو اسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، قرار داد پیش کرنے کیلئے قومی اسمبلی کے قواعد معطل کئے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…