وکٹوریا(این این آئی)آسٹریلوی ریاست وکٹوریا میں ایک عمر رسیدہ شخص کی ہلاکت کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے جبکہ میلبورن کی ریاست میں بھی وائرس کا پھیلا ئوجاری ہے۔حکام کے مطابق نئے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی وجہ گھریلو تقریبات ہیں۔ حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ وائرس کے پھیلا ئوکا گڑھ وہ علاقے بھی ہیں جہاں
غیرملکی افراد بڑی تعداد میں رہتے ہیں۔تام حکام انگریزی نہ بولنے والی کمیونٹیز کے لیے کی جانی والی آگاہی مہم کا دفاع کرتے دکھائی دیتے ہیں حالانکہ اکثر سیاسی رہنماں کی جانب سے یہ کہا جا چکا ہے کہ دوسری زبانوں میں دیے جانے والے پیغامات انتہائی کم ہیں۔گذشتہ روز مزید آٹھ مقامی منتقلی کے کیسز سامنے آئے جو کہ گذشتہ ہفتے کی اوسط سے تھوڑے کم تھے۔تاہم ریاست کی جانب سے اس وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کرنے کے حوالے سے اقدامات لیے جانے کا امکان ہے۔