اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی ایاز خان نے کہا ہے کہ فواد چودھری کے انٹرویو میں کوئی سنسنی خیز چیز نظر نہیں آئی اور نہ ہی انکشافات میں ایسا کچھ تھا ، یہ سب باتیں ہم مختلف اوقات اور مواقع پر شائع بھی کر چکے ہیں ۔ ہر حکومت کی کابینہ میں کروپنگ بھی ہوتی ہے
اور وزراء کے اختلاف بھی ہوتے ہیں ۔قومی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے اپنے حکومت کے ھوالے سے جو باتیں کی ہیں وہ اکثر سے اتفاق کرتے ہیں ۔ نظریاتی لوگ پیچے رہ گئے اور غیر منتخب لوگ آگے آگئے ہیں ۔ اس کی وجہ سے نقصان ہو رہا ہے ۔ نجی ٹی پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا ہے کہ فواد چودھری نے نمایاں ہونے کیلئے انٹرویو میں باتیں کی ہیں ۔ اس انٹرویو کے بعد وزیراعظم خان یوں نظر آئے جیسے ایک قائد کو ہونا چاہیے ۔ جبکہ تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا ہے کہ ایک دوسر ے پر سبقت لے جانے کی جنگ صرف مرکز میں ہیں نہیں بلکہ پنجاب میں بھی جاری ہے ۔ عمران کان اگر چاہتے تو پہلے دن سے ہی ان کو سمجھاتے اور دھڑے بندیاں ختم کرنے کو کہتے ۔ فواد چودھری کی باتوں سے واضح ہوتا کہ اب حکومت کیلئے خطرہ بڑھ گیا ہے ۔