اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کے پی کے پولیس کا شرمناک سلوک سامنے آگیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ کی پولیس نے ایک نوجوان کو گالی دینے پر برہنہ کر دیا ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نوجوان نے پولیس کو گالی دی جس پر افسران کو شدید غصہ آگیا ، اس کے کپڑے اتار کر اسے ذلیل کیا گیا ۔کچھ پولیس اہلکاروں نے نوجوان کی برہنہ حالت کی ویڈیو بنائی اور اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا ۔ نوجوان کے سلوک کے بعد مقامی لوگوں نے پولیس کے شرمناک سلوک کیخلاف
احتجاج ریکارڈ کروایا ، ان کا کہنا تھا کہ جو ظلم نوجوان کیساتھ کیا گیا ہے اس کی تو اسلام بھی ہمیں اجازت نہیں دیتا ۔ احتجاج کے شرکاء نے خیبر پختونخواہ حکومت پر شدید تنقید کیا ہے ۔ شرمناک واقعہ کے بعد تاہم ابھی تک وفاقی حکومت یا خیبر پختونخواہ کے کسی بھی عہدیدار کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، مقامی لوگوں کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا جارہا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی واقعہ پر حکومت سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے ۔