منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

لیڈی ڈاکٹر کی غفلت سے بچہ خاتون کے پیٹ میں ہی فوت ہو گیا،غریب مزدور نے حقیقت کھول دی، انتہائی افسوسناک واقعہ

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر(این این آئی)سکھر سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کے باعث بچہ خاتون کے پیٹ میں ہی فوت ہوگیا، پرائیوٹ اسپتال میں آپریشن کے ذریعے بچے نکلوایا، خاتون کے شوہر کا بیان تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے نیوپنڈ کی مکین حاملہ خاتون مسمات صائمہ زوجہ حماد اللہ کو ڈلیوری کے لیے سول اسپتال سکھر لے جایا گیا لیکن وہاں پر ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر جمعرات کو لانے کے لیے کہا

جس پر اس کا شوہر اسے جیسے ہی گھر واپس لایا تو خاتون کو دوبارہ تکلیف شروع ہوئی تو وہ اسے پرائیوٹ اسپتال لے گیا جہاں پر خاتون کا بچہ پیدا ہونے سے پہلے فوت ہوگیا جسے آپریشن کے بعد نکالا گیا تو اس کا جسم پوری طرح نیلا پڑا ہوا تھا بچے کی نعش مقامی قبرستان میں دفنادی گئی ہے بچے کے والد حماد اللہ کا کہنا تھا کہ وہ غریب مزدور ہے اور وہ پرائیویٹ اسپتالوں میں اپنے بیوی کو لے جانے کے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا تو وہ ہر بار چیک اپ کے لیے بیوی کو سول اسپتال لے جاتا تھااور وہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران اپنی بیوی کو تین بار سول اسپتال لے گیا تھا مگر ہر بار کی طرح اسے آپریشن کا ٹائم دیا گیا گذشتہ روز بھی وہ اپنی بیوی کو سخت تکلیف کے باعث سول اسپتال لے گیا جہاں پر موجود لیڈی ڈاکٹر نے چیک اپ کے بعد مزید ایک ہفتہ کا وقت دیا اور تسلی دی کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے اس لیے دوبارہ جمعرات کو لانے کا کہا اس لیڈی ڈاکٹر کی غفلت کی وجہ سے اس کا بچہ فوت ہوا ہے اور اس کی بیوی کی بھی حالت خراب ہے حماد اللہ نے سول اسپتال کی لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔  سکھر کے علاقے نیوپنڈ کی مکین حاملہ خاتون مسمات صائمہ زوجہ حماد اللہ کو ڈلیوری کے لیے سول اسپتال سکھر لے جایا گیا لیکن وہاں پر ڈیوٹی پر موجود لیڈی ڈاکٹر جمعرات کو لانے کے لیے کہا جس پر اس کا شوہر اسے جیسے ہی گھر واپس لایا تو خاتون کو دوبارہ تکلیف شروع ہوئی تو وہ اسے پرائیوٹ اسپتال لے گیا جہاں پر خاتون کا بچہ پیدا ہونے سے پہلے فوت ہوگیا جسے آپریشن کے بعد نکالا گیا

موضوعات:



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…