بیجنگ (آن لا ئن ) چین نے کورونا کی نئی لہر کو روکنے کے لیے مزید سختیاں کرنا شروع کردیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے کورونا کی نئی لہر کو روکنے کے لیے نہ صرف کھانے پینے کی مارکیٹیں بند کردیں بلکہ امریکا سے چکن کی درآمد کو بھی روک دیا اور ساتھ ہی امریکی مشروب کمپنی پیپسی کو بھی عارضی طور پر بند کردیا۔ دارالحکومت بیجنگ میں کورونا کی نئی لہر کو دیکھتے ہوئے
حکام نے نہ صرف امریکا سے چکن کی درآمد کو بھی عارضی طور پر بند کردیا بلکہ ملک میں موجود پیپسی کی فیکٹری کو بھی بند کردیا۔رپورٹ کے مطابق چینی حکام نے بیجنگ میں حال ہی میں 20 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے، جن میں سے 22 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی اور جن افراد میں وبا کی تشخیص ہوئی ان سب نے کسی نہ کسی طرح کی سرگرمیاں دارالحکومت کے ہول سیل مارکیٹ میں کی تھیں، جہاں روزہ مرہ کی اشیا فروخت ہوتی ہیں۔ٹائسن کمپنی چین میں سب سے زیادہ چکن درآمد کرنے والی کمپنی ہے اور امریکا میں مذکورہ کمپنی کی فیکٹری کے متعدد ملازمین میں کورونا کی تشخیص کے بعد چینی حکومت نے امریکی چکن کی امپورٹ پر پابندی عائد کی۔