ویٹی کن سٹی(این این آئی)پوپ فرانسس نے کہاہے کہ کورونا وائرس بحران کا مقابلہ کرنے کے لیے زیادہ کھرے پن اور کم منافقت کے اصول سے سیاست اور معاشرے کو آگے بڑھانا ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق کیتھولک چرچ کے سرپرست نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ یہ وائرس امیر اور غریب کی تمیز کیے بغیر ہم سب کو متاثر کر رہا ہے اور یہ منافقت کو بھی سامنے لا رہا ہے۔ اس انٹرویو
میں پوپ کا کہنا تھا کہ وہ کچھ ایسے سیاسی رہنماؤں کی منافقت سے پریشان ہیں جو اس بحران کا مقابلہ کرنے کے بارے میں اور غربت ختم کرنے کے بارے میں بات کرتے ہیں لیکن اسی دوران ہتھیار بھی بنا رہے ہیں۔یہ وقت ہے کہ ہم اس طرح کی منافقت سے باہر نکل آئیں۔ یہ وقت اپنا کردار برقرار رکھنے کا ہے۔ یا تو ہم اپنے عقائد کے مطابق سب کریں یا پھر ہم سب کچھ کھو دیں۔