اسلام آباد ( آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ افسوس ہے ڈیکسامیتھا سون کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا ہے،ہمارے ہاں لاکھوں روپے میں پلازمہ فروحت کیا جارہا ہے ،ڈیکسامیتھا سون انجکشن بنگلادیش سے درآمد کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں۔اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ افسوس ہے ڈیکسامیتھا سون کو مارکیٹ سے غائب کر دیا گیا ہے،ریمڈیسویراورڈیکسامیتھا سون ادویات بنانیکی منظوری دی ہے،کورونا کے کیسز اور اموات ہمارے خدشات
کی بانسبت کم ہیں،ڈیکسامیتھا سون انجکشن بنگلادیش سے درآمد کیا جارہا ہے،12 لوکل مینوفیکچررز کو ریمڈیسویر انجکشن بنانے کی اجازت دی گئی ہے،امید ہے چھ سے آٹھ ہفتے میں مقامی سطح پر انجکشن کی تیاری شروع ہو جائے گی،یہ ادویات وینٹی لیٹر پر مریضوں اور آکسیجن لگنے والے مریضوں کو دی جائیں گی،جومریض ان ادویات کی قوت خریدنہیں رکھتے این ڈی ایم ایان کومفت فراہم کرے گی، یہ کہنا کہ پلازمہ تھراپی کورونا سے ٹھیک کردیگا ایسا نہیں ہے،افسوس ہمارے ہاں لاکھوں روپے میں پلازمہ فروحت کیا گیا ۔