کراچی(این این آئی)ترکی کی قومی ایئرلائن ترکش ایئرلائنز نے بھی اگلے ماہ سے پاکستان کیلئے دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان میں تعینات ترکی کے سفیر مصطفی یورداخل نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے ماہ جولائی سے ترکش ائر لائن پاکستان کیلئے دوبارہ براہ راست فضائی اپریشن شروع کر رہی ہے۔ترک سفیر کے مطابق فلائٹ آپریشن 2 جولائی سے شروع کیا جائے گا۔ جس کے تحت لاہور ، کراچی اور اسلام آباد سے براہ راست ترکی کیلئے پروازیں چلائی جائیں گی۔ ترکش ایئرلائن ہفتے میں 4 روز منگل، جمعرات، جمعہ اور اتوار کو فلائٹس چلائی گی۔مختلف ایئرلائنز کی جانب سے پاکستان کیلئے کیلئے پروازوں کی بحالی کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب حکومت پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے ایئرپورٹس کو بین الاقوامی فضائی آپریشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔