راولپنڈی(این این آئی)معروف آ رتھو پیڈک سرجن اور راولپنڈی کے بینظیربھٹو ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد شیخ نے کہا ہے کہ ہیلتھ پروفیشنلز مریضوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں قوت مدافعت بڑھانے کی ادویات اور غذائی اجناس سے بھی روشناس کرائیں۔ پروفیسر ریاض احمد نے کہا کہ جسم میں توانائی سے بیماریوں کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ
اس وقت ڈاکٹر پیرامیڈیکل اسٹاف اور نرسنگ سٹاف کرونا کے مریضوں کی صحت یابی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ان کاوشوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں کورونا کے مریض صحت یاب ہو رہے ہیں ڈاکٹر اعظم نے کہا کہ جس میں وٹامن ڈی کی مطلوبہ مقدار موجود ہونے سے کرونا وائرس کے خلاف قوت مدافعت بڑھتی ہے اس لئے مریض اپنی خوراک میں وٹامن ڈی لازمی شامل کریں۔