ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وائرس: ٹیسٹ لیبارٹریاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف، حکومتی لیب 8ہزار ،پرائیویٹ اداروں کی جانب سے 10 سے 12 ہزار روپے فی کٹ وصول کرنے کا انکشاف

datetime 21  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)ملک بھر کووڈ19 کے ٹیسٹ لیبارٹریاں عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہیں جبکہ ٹیسٹنگ کٹس کی قیمت 9 ڈالر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔حکومتی لیب 8ہزار اور پرائیویٹ ادارے 10 سے بارہ ہزار روپے فی کٹ وصول کر رہے ہیں۔

انتہائی اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ باہر ممالک میں کووڈ19 کے ٹیسٹ کے لیے فی کٹ کی قیمت 9 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپے میں 14 سے پندرہ سو روپے میں ٹیسٹ کی قیمت بن رہی ہے لیکن حکومت کی جانب سے فی ٹیسٹ 8ہزار روپے میں لیا جا رہا ہے اور پرائیویٹ لیبارٹریاں اسی ٹیسٹ کے 10 سے بارہ ہزار روپے وصول کر رہی ہیں جو اب تک حکومت سمیت پرائیویٹ لیبارٹریاں عوام سے کروڑوں روپے صرف ٹیسٹ کی مد میں منافع کما چکی ہیں اور یہ سلسلہ مزید کہاں تک چلے گا اس سے متعلق کچھ کہا نہیں جا سکتا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اداروں سے سستے ٹیسٹ کے لیے کٹس کی بات کی گئی تو انہوں نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے اجازت دینے سے گریزاں ہیں۔اسلام اباد کے رہائشی بشارت نامی شہری نے بتایا کہ انہوں نے ایک سو کے قریب باہر ملک سے کووڈ19 کے ٹیسٹ کی کٹس منگوائی تھیں اور انہوں نے اپنے دوست و احباب و فیملی کے ٹیسٹ کیے تھے جس فی ٹیسٹ خرچہ 1500 روپے تک ہے اور انہوں نے اس سلسلہ میں حکومت سے درخواست کی ہے کہ وہ انہیں اجازت دیں اور فی ٹیسٹ کم سے کم قیمت میں کر کے رپورٹ 15 منٹ میں جاری کر دی جائے گی لیکن اس حوالہ سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…