نئی دہلی (این این آئی) دنیا بھرکی سکھ تنظیموں کی طرف سے 4جولائی سے خالصتان کے لیے ریفرنڈم ٹوئنٹی 20 کی رجسٹریشن شروع کرنے کے اعلان سے بھارتی حکومت کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔سکھوں کے لئے علیحدہ ملک خالصتان کی تحریک سے جڑی دنیابھرکی سکھ تنظیموں خاص طور پر سکھ فار جسٹس نے 4 جولائی سے خالصتان کے لئے ریفرنڈم ٹوئنٹی 20 کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے جب کہ ریفرنڈم کے لئے ووٹنگ
نومبر2020 میں ہوگی۔ خالصتان تحریک سے جڑے اہم سکھ رہنما اوربرٹس سکھ کونسل برطانیہ کے رکن سردارسربجیت سنگھ بنور نے بتایا کہ ہم خالصتان گولی کے ذریعے نہیں بلکہ پرامن جمہوری طریقے سے لینا چاہتے ہیں، اس کے لئے سکھوں کی رائے جاننا چاہتے ہیں کہ وہ خالصتان چاہتے ہیں یا نہیں، اس مقصد کے لئے ہم نے ریفرنڈم ٹوئنٹی 20 کا اعلان کیا تھا۔ 4 جولائی سے دنیا بھر میں ریفرنڈم کے لئے آن لائن رجسٹریشن شروع ،نومبرمیں ووٹنگ کروائی جائیگی۔