واشنگٹن (آن لائن) امریکا میں جہاز کے مسافر کو اس لیے جہاز سے اتار دیا گیا کیونکہ اس نے ماسک پہننے سے انکار کردیا تھا ، یہ امریکی تاریخ کا پہلاواقعہ ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک امریکی ایئرلائنز سے اس وقت ایک مسافر کو اس وقت جہاز سے نیچے اتار دیا گیا
جب اس نے کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس ماسک پہننے سے انکار کر دیا۔خیال کیا جاتا ہے کہ یہ امریکا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔یاد رہے کہ امریکی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے سے ماسک سے متعلق پالیسی کو مزید سخت کردیا ہے۔