ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

مذاکرات کیلئے گئے چینی فوجیوں پر حملہ بھارتی فوج کو مہنگا پڑا،چین نے جھڑپوں کی تفصیلات جاری کر دیں

datetime 20  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ(اے این این ) چین نے گلوان وادی میں بھارتی فوج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔چین نے گلوان وادی میں بھارتی فوج کے ساتھ جھڑپوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں، ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ گلوان وادی بھارت کے ساتھ لائن آف ایکچول کنٹرول کی چینی حدود میں واقع ہے،

کئی سال سے چین کے فوجی اس وادی میں تعینات ہیں۔ترجمان کے مطابق اپریل سے بھارتی فوجیوں نے یکطرفہ طور پر وادی کی لائن آف کنٹرول پر سڑکیں، پل اور دیگر سہولیات تعمیر کی ہیں، جس پر چین نے کئی بار بھارت سے احتجاج کیا لیکن 6 مئی کوبھارتی فوجی چینی حدود میں داخل ہو گئے اور رکاوٹیں تعمیر کیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات نے چین کو مجبور کیا کہ وہ سرحدی علاقوں میں کنٹرول مستحکم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرے۔ترجمان کے مطابق معاملے کو سفارتی طور پر حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی سطح پر رابطے کیے گئے جس پر بھارت نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے فوجیوں کو واپس بلا کر تعمیر شدہ سہولیات مسمار کرنے پر اتفاق کیا لیکن وعدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 15 جون کو بھارتی فوجیوں نے گلوان وادی میں اشتعال انگیزی کی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں نے چینی اہلکار اور فوجیوں پر حملہ کیا جو وہاں بات چیت کے لیے بھیجے گئے تھے جس سے جھڑپیں ہوئیں جو ہلاکتوں کا باعث بنیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…