منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں کورونا کے ریکارڈ کیسز سامنے آگئے، فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان

datetime 19  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث حکومت نے علاقائی فضائی آپریشن پھر معطل کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 4 ہزار 919 کیسز رپورٹ ہوئے جو اب تک ایک روز میں سب سے زیادہ سامنے آنے والے کیسز ہیں۔سعودی وزارت صحت نے

کیسز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کل مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 234 ہوگئی ہے۔وزارت صحت کے مطابق نئے سامنے آنے والے 4 ہزار سے زائد کیسز میں سے نصف سے زائد کا تعلق ریاض شہر سے ہے جہاں سے 2371 کیسز رپورٹ ہوئے۔سعودی وزارت صحت کا کہنا تھاکہ 10 ایسے افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جنہوں نے اپنے کام کی جگہ پر سماجی فاصلے کو نظر انداز کیا اور ماسک پہننے سے بھی گریز کیا جب کہ ان میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔وزارت صحت کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 39 مریض انتقال کرگئے جس سے ہلاکتوں کی تعداد 1091 تک جا پہنچی ہے جب کہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2122 مریض صحتیاب بھی ہوئے۔دوسری جانب حکومت نے ملک میں کورونا کے کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر بین الاقوامی فضائی آپریشن کی معطلی میں مزید توسیع کردی ہے۔عرب میڈیا کے مطابق حکومت نے صرف دیگر ممالک میں پھنسے سعودی شہریوں کی وطن واپسی کے لیے بین الاقوامی فضائی آپریشن شروع کرنے کی ہدایت کی جس کے ذریعے شہریوں کو وطن آنے کی اجازت دی گئی ہے۔عرب میڈیا کا بتانا تھاکہ ملک میں 31 مئی کے بعد سے بحال کیے جانے والے علاقائی فضائی آپریشن کو ایک بار پھر 2 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…