ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی مہلک وباء کی وجہ سے سعودی عرب نے اپنا سیاحتی شعبہ بند کردیا تھا جسے اب دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے 21 جون سے دوبارہ شعبہ سیاحت کو بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس بات کا
اعلان سعودی وزراء خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا ہے۔سعودی عرب کے وزیر سیاحت نے کہا کہ 21 جون سے سیاحت کے شعبے کو مکمل طور پر بحال کر دیا جائے گا، مگر مکہ مکرمہ میں سیاحتی شعبے پر تاحال پابندی برقرار رہے گی، تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔