منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والوں پر کرپشن کے الزامات کیوں لگ رہے ہیں،کیا اب سبز پاسپورٹ کو عزت مل گئی؟ محسن داوڑ نے حکومت کو کھری کھری سنا دیں

datetime 18  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے آئندہ مالی سال 2020-21کے بجٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ ہر چیز کو کورونا کا لبادہ اوڑھ کر نہیں دیکھا جا سکتا،لاک ڈاؤن سے پہلے دس لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے تھے،ایوان کی کارروائی اس وقت تک مکمل نہیں جب تک تمام اراکین ایوان میں نہ آئیں،خورشید شاہ کئی ماہ سے پابند سلاسل ہیں،ان کے خلاف ابھی تک کوئی ریفرنس نہیں بنا۔

جمعرات کو قومی اسمبلی میں بجٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے سابق فاٹا سے آزاد رکن محسن داوڑ نے کہاکہ جب اگلی نشستوں پر رولنگ کے باوجود کوئی وزیر نہیں ہے تو کس کو بجٹ تجاویز دوں۔ چیئرمین آف پینل نے کہاکہ گزشتہ روز جب رولنگ دی گئی تھی تو حفیظ شیخ اور حماد اظہر کیوں موجود نہیں۔وزیر مملکت علی محمد خان نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور حماد اظہر کو اطلاع دے دی ہے مگر میٹنگز میں ہیں،زین قریشی جلد ہی پہنچ رہے ہیں،کچھ دیر اجلاس ملتوی کردیں ان کو دوبارہ بلانے کا کہہ دیتے ہیں۔ محسن داوڑ نے کہاکہ پی ٹی آئی کا اشتہار الیکشن سے پہلے چلتا تھا کہ ایک پاکستانی پاسپورٹ لیکر سفارتخانہ میں جاتا ہے اور گورا فوری ویزہ لگا دیتا ہے،کیا اب سبز پاسپورٹ کو عزت مل گئی؟دوسروں پر کرپشن کا الزام لگانے والوں پر کرپشن کے الزامات کیوں لگ رہے ہیں،موجودہ حکومت میں پوری پی ٹی ایم ای سی ایل پر ہے،اس ملک میں ای سی ایل گردی جاری ہے،تیل کی قیمتوں پر ٹیکسز اب بھی سابقہ حکومتوں والے ہی چل رہے ہیں،ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے بجٹ پر بھی کٹ لگا دیا گیا،آن لائن ایجوکیشن پورے ملک میں چل رہی ہے سابق فاٹا میں نہیں چل رہی ہے،کے پی کے کو 154ارب روپے کم دیئے گئے،این ایف سی ایوارڈ میں خود ساختہ تبدیلیاں خطرناک روش ہے،بنیادی طورپر ٹارگٹ اٹھارہویں ترمیم ہے،اٹھارہویں ترمیم واحد ترمیم ہے جو فیڈریشن کو متحد رکھنے کے لئے ہے،اٹھارہویں ترمیم کے بغیر شاید ملک کا چلنا مشکل ہوجائے،حکومت این ایف سی ایوارڈ کا جاری کردہ نوزٹیفیکیشن واپس لے۔ انہوں نے کہاکہ سابق فاٹا کے ساتھ آئی ڈی پیز کے لئے رکھے پیسے کاٹ کر دفاع کو دے دیئے گئے،سابق فاٹا کے لئے سترہ ارب روپے بالکل ہی خرچ نہیں ہوئے،سیکیورٹی بڑھانے کے لئے 53ارب میں سے 49ارب روپے خرچ ہوچکے،خرچ نہیں ہوئے تو آئی ڈی پیز کے لئے خرچ نہیں ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…