پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

اماراتی شہریوں اور مکینوں کو کم خطرے کے حامل ممالک کے سفر کی اجازت

datetime 18  جون‬‮  2020

ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے اپنے شہریوں اور مکینوں کو کرونا وائرس کے حوالے سے کم خطرے سے دوچار بعض ممالک کے فضائی سفر کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امارات کے ایک اعلیٰ عہدہ دار نے پریس کانفرنس میں اس فیصلے کا اعلان کیا لیکن ان ممالک کی فہرست جاری نہیں کی ہے جہاں اماراتی شہری اور مکین جا سکیں گے۔

دریں اثناء دبئی نے جمعرات 18 جون سے کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عاید کردہ بعض پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کیا اور 60 سال سے زاید عمر کے شہریوں اور 12 سال سے کم عمر بچوں کو شاپنگ مالوں ، سوئمنگ پولز ، بیچز، پبلک پارکوں اور بعض سینما گھروں میں جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دبئی اسپورٹس کونسل کے ایک بیان کے مطابق امارات دبئی میں عوامی پیراکی کے تالابوں کو گذشتہ جمعہ سے دوبارہ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور پانی سے متعلق کھیلوں کی سرگرمیوں پر عاید پابندی ختم کردی گئی ہے۔اس کا اطلاق ہوٹلوں ، صحت کلبوں ،جِم اور تفریحی کلبوں کے علاوہ اقامتی اور تجارتی تنصیبات پر ہوگا۔تاہم بیان کے مطابق افراد، گروپوں اور کاروباروں کو ایسی سرگرمیوں میں حصہ لیتے وقت کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے پیشگی حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری کرنا ہوگی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…