اتوار‬‮ ، 14 جون‬‮ 2026 

جہانگیر ترین برطانیہ میں کس مقام پر مقیم ہیں ، کیااندرون خانہ عمران خان کی ان سے کوئی بات چیت چل رہی ہے؟قریبی ساتھیوں کے اہم انکشافات

datetime 18  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سنیئر رہنما جہانگیر ترین اوروزیر اعظم عمران خان کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہورہی ، روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت اور ترین گروپ کے بااعتماد ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین لندن کےعین باہر اپنے نیو بری فارم ہائوس میں اپنے سیاسی مستقبل پر غوروخوص کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کےسابق سیکرٹری جنرل اور اپنے مرکزی سپانسر سے کئی ہفتوں سے کوئی بات چیت نہیں کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت دونوں کے درمیان کوئی رابطہ نہیں اور گرم جوشی اور اعتماد کے تعلقات موجود نہیں رہے۔ترین ایک چارٹرڈ طیارے سے دو ہفتہ قبل لندن آئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ وہ علاج کیلئے لندن جا رہے ہیں۔ترین نے انٹرویو کی خواہش کا جواب نہیں دیا اور خاموشی اختیار کرلی جبکہ ان کے قریبی ذرائع نے ان کی سوچ اور موقف سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ترین اس بات سے خوش نہیں کہ ان کے ساتھیوں نے ان کے ساتھ کیسا رویہ اختیار کیا ہے اور انہیں یقین ہے کہ انہیں کچھ عرصہ قبل تک اہمیت دینے والے لوگ اب بے جان جیسا رویہ اختیار کر رہے ہیں۔جہانگیر ترین کے ایک اور قریبی ذرائع نے بتایا کہ عمران خان کے گرد موجود لوگ اور بعض بیوروکریٹس انہیں غیر محفوظ سمجھتے ہیں کیونکہ انہوں نے عمران خان کو نصیحت کی تھی کہ گورننس اور معاملات کو بہتر بنانے کیلئے بیوروکریسی کا کردار محدود کریں مگر ان کے مشورہ کو پسند نہیں کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترین نے پارٹی کیلئے دوسرے تمام لوگوں سے زیادہ اہم کردار ادا کیا مگر کسی نے بھی اس کو اہمیت نہیں دی۔حکومت میں ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان شوگر انکوائری کے معاملہ میں نیوٹرل ہیں اور وہ کسی کو بچانے کیلئے کوئی مداخلت نہیں کریں گے، ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ حالات خوہ کچھ بھی ہوں عمران خان کسی کی بھی حمایت نہیں کریں گے۔جس وقت ترین پاکستان سے چلے گئے تو ان شبہات کو تقویت ملی کہ وہ شوگر انکوائری رپورٹ کے نتائج کو دیکھتے ہوئے ملک سے گئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…