ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بیجنگ کے تمام اسکولز بند کر دئیے گئے ، ووہان کے بعد چینی دارالحکومت بیجنگ میں نئے سرے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)ووہان کے بعد اب چین کے دارالحکومت بیجنگ میں نئے سرے سے مہلک وبا کورونا وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر کی بڑی ہول سیل مارکیٹ سے 5 روز کے دوران 100 مریض سامنے آنے کے بعد چین نے پورے بیجنگ میں سافٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ،چین کے دارالحکومت بیجنگ کے تمام اسکولز بند کر دئیے گئے ہیں ، بیجنگ سے چین کے دوسرے شہروں کو جانے والے ہر شخص کو قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔بیجنگ حکومت کی ڈپٹی سیکریٹری چین بی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ شہر کی سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ سے

دوبارہ سر اٹھانے والے وائرس سے 5 روز کے دوران 100 سے زائد مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ابتدائی طورپر صرف رہائشی کمپاؤنڈز کو لاک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جسے اب پورے شہر میں پھیلا دیا گیا ہے۔بیجنگ حکومت کی ڈپٹی سیکریٹری چین بی کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام اسکول بھی بند کیے جا چکے ہیں جب کہ سب سے بڑی ہول سیل مارکیٹ کو بند کرکے اس سے منسلکہ لوگوں کے شہر سے نکلنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ چین کے دیگر شہروں کی انتطامیہ نے اعلان کیا ہیکہ بیجنگ سے آنے والوں کو قرنطینہ کیا جائیگا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…