جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کی کیفیت پر تحقیق ،عالمی ادارہ صحت سے پاکستان کا معاہدہ طے،پاکستان کو جنوبی ایشیا میں بڑا اعزاز حاصل

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے وزارت صحت اور عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے درمیان یونٹی اسٹیڈی سے متعلق مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہوئے جس کے تحت پاکستان میں قومی سطح پر تحقیق کے ذریعے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی کیفیت کا ادرک کیا جائے گا۔ منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ہیلتھ سروسز اکیڈمی اور آغا خان یونیورسٹی ہسپتال

نے مشترکہ طور پر ایک پرپوزل تیار کرکے ڈبلیو ایچ او کو دیا تھا جسے منظور کرلیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ قومی سطح پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق پالیسی اور پلاننگ بھی معاون ثابت ہوں گے۔ظفر مرزا نے پاکستان کے انتخاب پر ڈبلیو ایچ او سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تحقیق کے بعد ہم عالمی سطح پر بیماری کے پھیلاؤ کی کیفیت پر بات کرسکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ پوری دنیا سے 25 ممالک کا انتخاب کیا اور جنوبی ایشیا سے صرف پاکستان منتخب ہوا کہ جہاں قومی سطح پر مختلف علاقوں سے نمونے حاصل کیے جائیں گے۔ظفر مرزا نے بتایا کہ اگلے مہینے کے آخر میں اسٹیڈی کے نتائج سامنے آسکیں گے جس کی بنیاد پر کہہ سکیں گے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی کیفیت کیا ہے۔اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کی کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا نے بتایا کہ مذکورہ تحقیق مقامی اور عالمی سطح پر غیرمعمولی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈبلیو ایچ او عالمی اعانت اور تکنیکی امداد فراہم کررہا ہے۔بعدازاں مفاہمت کی یاداشت پر ڈبلیو ایچ او کی جانب سے پاکستان میں کنٹری ہیڈ ڈاکٹر پالیتھا ماہی پالا اور ہیلتھ سروس اکیڈمی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسد حفیظ نے دستخط کیے۔ انہوں نے بتایا کہ قومی سطح پر کی جانے والی اس تحقیق کے نتائج کورونا کے پھیلاؤ سے متعلق پالیسی اور پلاننگ بھی معاون ثابت ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…