منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

وادی گلوان ہمیشہ سے ہمارا حصہ ہے، بھارت لائن کراس نہ کرے،چین کا بھارت کو سخت انتباہ

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ لداخ کی وادی گلوان ہمیشہ سے چین کا حصہ رہی ہے، بھارت لائن کراس نہ کرے۔گزشتہ روز چین اور بھارت کے درمیان متنازع سرحدی علاقے لداخ میں چینی افواج سے جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے گئے تھے اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا صحیح غلط سب واضح ہے،

بھارتی فوجیوں نے سرحدی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، بھارت اپنے فوجیوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکے۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے وزیرخارجہ وانگ ای اوربھارتی وزیرخارجہ سبرامنیم جیشنکر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نیسرحدی علاقوں میں کشیدگی کم کرنے اور دونوں طرف سے سرحدی علاقوں میں امن قائم رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ترجمان کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے بھارت سے وادی گلوان کے واقعات کے ذمہ داروں کو سخت سزادینے کامطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت سرحد پر تعینات فوجیوں کو قابو میں رکھے۔چین کے ساتھ کشیدہ صورتحال پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آل پارٹیز اجلاس طلب کرلی۔بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے مطابق آل پارٹی اجلاس 19 جون کو شام 5 بجے بلایا گیا ہے، ورچوئل اجلاس میں مختلف جماعتوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔بھارتی وزیر دفاع نے بھی گلوان میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے تاہم انہوں نے چین کا نام نہیں لیا جس پر اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث روس، چین اور بھارت کا سہ فریقی اجلاس ملتوی ہوگیا۔روسی میڈیا کے مطابق چین اوربھارت کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے سہ فریقی اجلاس ملتوی ہوا، تینوں ممالک کا وڈیو اجلاس 23 جون کو ہونا تھا، اجلاس کی

نئی تاریخ ابھی نہیں بتائی گئی۔واضح رہے کہ دونوں فوجوں میں گزشتہ ماہ بھی لائن آف ایکچوئل کنٹرول(ایل اے سی) پر اسی طرح سنگ باری کے واقعات پیش آئے تھے جن میں دونوں جانب کے کئی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے۔فوجیوں کی ہلاکت کا معاملہ دونوں ممالک کے درمیان 5 دہائیوں بعد سامنے آیا ہے، اس سے قبل آخری بار ارونا چل پردیش کی سرحد پر دونوں فوجوں میں مسلح تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 4 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…