اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالم انسانیت کی عظیم ترین کتاب ہے جو اللہ کا کلام ہے،قرآن میں آج تک کوئی کمی بیشی نہیں ہو سکی اور اسے دنیا کی واحد محفوظ کتاب ہونے کی حیثیت حاصل ہے جس کا مواد تبدیل نہیں ہو سکا اور تمام دنیا میں کروڑوں کی تعداد میں چھپنے کے باوجود قرآن مجید کامتن ایک جیسا ہے۔ قرآن مجید واحد الہامی کتاب ہے
جس میں دنیا کے ہر شخص کیلئے ہدایت کا خزانہ موجود ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مصری بزرگ قرآن پاک کی تلاوت کر رہے ہیں ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے المرصد کی رپورٹ کے مطابق مصر ی حافظ قرآن پاک سے بے حد محبت رکھتے اور ان کی تلاوت میں مٹھاس واضح نظر آتی تھی ، شیخ عبدالعطی عبدالجلیل جو کورونامیں مبتلا ہونے کی وجہ سے شدید بیمار ہوئے ۔ انہیں آکسیجن کی نالی لگائی گئی جب انہیں اندازہ ہو گیا کہ اللہ پاک کی طرف سے بلاوا آچکا ہے تو انہوں نے اپنی اکھڑتی سانسوں کیساتھ قرآن پاک کی تلاوت شروع کر دی ۔ تاہم اس دوران وہ اکھڑتی سانسوں کیساتھ سورۃ الانبیا کی تلاوت کرتے رہے ۔ پاس کھڑے قریبی رشتوداروں نے ان کی ویڈیو بنا لی ، بزرگ حافظ قرآن مجید اکھڑتی سانسوں کیساتھ کلام پاک کی تلاوت کرتے کرتے اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔ تاہم ان کے کسی قریب رشتے دار نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی جو دیکھتے ہی تیزی کیساتھ وائرل ہو گئی ۔