اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات اور چیئر مین پاک چین اقتصادی راہداری لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہاہے کہ بعض عناصرسی پیک کی رفتارکم ہونے کاغلط تاثردے رہے ہیں،سی پیک منصوبوں پرکام کی رفتارکومزید بڑھایاگیاہے،
اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے کام مکمل کرلیاہے۔ جلدہی 7 اعشاریہ 2 ارب ڈالرکے ایم ایل ون منصوبے کا آغازہوگا،2 ہائیڈل پاورپروجیکٹس میں3 اعشاریہ5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری ہوگی۔