اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لیجنڈطارق عزیز کا انتقال ! ٹی وی آئیکون کی وفات پر وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام

datetime 17  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ٹی وی میزبان طارق عزیز انتقال کرگئے ہیں۔ان کے انتقال پر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے طارق عزیز کی وفات پر ان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ وہ اپنے وقت کے آئیکون اور ٹی وی گیم شوز کی بنیاد رکھنے والے تھے۔دریں اثنا طارق عزیز نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) کے پروگرام نیلام گھر سے شہرت پائی، انہوں نے کئی

سال تک اس پروگرام کی میزبانی کی۔طارق عزیز پاکستان کے پہلے نیوز کاسٹر تھے، انہوں نے کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔میزبان طارق عزیز رکن قومی اسمبلی بھی رہے، وہ 1997 میں رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔طارق عزیز 28 اپریل 1936 کو جالندھرمیں پیدا ہوئے، انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا اور 40 سال تک پروگرام نیلام گھر کی میزبانی کی۔ان کی پہلی فلم ’انسانیت‘ 1967 میں ریلیز ہوئی اور انہوں نے سالگرہ، قسم اس وقت کی، کٹاری، چراغ کہاں روشنی کہاں، ہار گیا انسان میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔معروف اداکار و میزبان طارق عزیز نےاردو اور پنجابی میں شاعری بھی کی۔ طارق عزیز کی خدمات کے اعتراف میں انہیں 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے پی ٹی وی کی پہلی اناؤنسمنٹ کی اور کریئر پہلے سے آخری دن تک پی ٹی وی کے ساتھ وابستہ رہے۔ان کی وفات پر شوبز انڈسٹری سے وابستہ فنکاروں نے افسوس کا اظہار کیا اور ان کی وفات کو قومی نقصان قرار دیا ہے۔طارق عزیز کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر طارق عزیز ایش ٹیگ ٹرینڈ بن گیا ۔صارف فرخ شہزاد نے لکھا کہ ’میں یہ کہنا چاہوں گا کہ آج ہم سب نے اپنے بچپن کا کچھ حصہ کھو دیا۔سلمان صوفی فاؤنڈیشن کے بانی سلمان صوفی نے لکھا: ‘طارق عزیز جدید دور کے کوئز شوز کے بانی تھے۔ انھوں نے بہت سے لوگوں کو خوش کیا اور صرف یہی چیز اہمیت رکھتی ہے۔‘موسیٰ چیمہ نے لکھا کہ ’ایک ایسا لیجنڈ دنیا سے چلا گیا جو اپنی ذات میں خود ایک دنیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…