ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

حج کے حوالے سے فیصلے کیلئے سعودی عرب پر دباؤ بڑھنے لگا، حج محدود یا منسوخ ، اہم فیصلے کا اعلان متوقع

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر سعودی عرب رواں سال حج محدود کرنے یا اسے منسوخ کرنے کا اعلان کر سکتا ہے جو جدید دور میں پہلی مرتبہ ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حج حکام سے رابطے میں رہنے والے ایک ایشیائی عہدیدار نے بتایا کہ ’معاملہ حج کی مختصر ادائیگی اور بالکل بھی ادا نہ کرنے کے درمیان لٹک رہا ہے۔

دوسری جانب ایک سعودی عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کر کے اس کا اعلان کردیا جائے گا۔خیال رہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ مسلمان آبادی والا ملک انڈونیشیا اور ملائیشیا، ریاض کی جانب سے کوئی فیصلہ سامنے نہ آنے پر عازمین حج کو رواں سال نہ بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں۔دوسری جانب مسلم آبادی والے دیگر ممالک مصر، مراکش، ترکی، لبنان اور بلغاریہ نے کہا کہ وہ اب تک ریاض کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔ادھر فرانس جیسے ممالک کے مذہبی رہنماؤں نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ موجودہ وبائی صورتحال کے باعث حج کے ارادے کو موخر کردیں۔رواں سال حج کے حوالے سے ایک بین الاقوامی امن ادارے سے منسلک عہدیدار یاسمین فاروق کا کہنا تھا کہ اگر حج منسوخ یا محدود ہوتا ہے تو یہ سعودی عرب کے لیے ریونیو کا بڑا نقصان ہوگا جو پہلے ہی وائرس اور تیل کی قیمتوں میں کمی کے دھچکے برداشت کر رہا ہے۔ عالمی وبا کورونا وائرس کے پیشِ نظر سعودی عرب رواں سال حج محدود کرنے یا اسے منسوخ کرنے کا اعلان کر سکتا ہے جو جدید دور میں پہلی مرتبہ ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی حج حکام سے رابطے میں رہنے والے ایک ایشیائی عہدیدار نے بتایا کہ ’معاملہ حج کی مختصر ادائیگی اور بالکل بھی ادا نہ کرنے کے درمیان لٹک رہا ہے۔دوسری جانب ایک سعودی عہدیدار نے بتایا کہ اس سلسلے میں جلد فیصلہ کر کے اس کا اعلان کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…