جمعرات‬‮ ، 22 مئی‬‮‬‮ 2025 

کراچی افیئرز نامی سکینڈل میں سابق فرانسیسی وزیراعظم سمیت 6 افراد کو سزا اس سکینڈل کا بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری سے کیا تعلق ہے؟ تہلکہ خیز تفصیلات

datetime 16  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس کی ایک عدالت نے 1994میں پاکستان اور سعودی عرب کو اسلحہ ڈیل میں لاکھوں یورو کک بیکس لینے کے جرم میں 3سابق حکومتی عہدیداروں سمیت چھ افراد کو پانچ سال تک قید کی سزا سنا دی۔’’کراچی افیئر‘‘نامی اس سکینڈل میں سابق فرانسیسی وزیراعظم ایدوار بیلادور پر الزام تھا کہ انہوں نے پاکستان کو آبدوزیں اور سعودی عرب کو فریگیٹ فروخت کرنے کی

ڈیل سے ملنے والی رشوت 1995 میں اپنی صدارتی انتخابات کی مہم میں خرچ کی تھی، بیلادور پر رشوت لینے کی فرد جرم عائد کی گئی تھی اور ان سے تحقیقات جاری ہیں۔سابق عہدیداروں میں وزیراعظم بیلادور کی انتخابی مہم کے سابق مینجر نکولس بیزیر، وزیر دفاع کے سابق مشیر ریناڈ ڈونڈیو دو ویبرس اور وزیر بجٹ کے سابق معاون تھیری گوبرٹ شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں اس معاملے اسکینڈل میں سابق وزیراعظم بینظیر بھٹوشہید سمیت کئی اہم شخصیات کا نام سامنے آیا تھا جبکہ اس وقت کے پاک نیوی کے چیف ایڈمرل منصور الحق کو عہدے سے برطرفی کا سامنا بھی کرنا پڑا، منصور الحق کو بعد میں امریکہ رہائش پزیر ہوگئے جہاں انہیں 2001 میں اسی کیس کے حوالےسے گرفتار کیا گیا، پرویز مشرف نے ان سے بعد از ریٹائرمنٹ مراعات واپس لیں ، بعد ازاں انہوں نے نیب کے ساتھ پلی بارگین کرلی۔تاہم بیزیر اور ڈونڈیو کو 3سال جبکہ گوبرٹ کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ عدالت نے کہا بیزیر بہت اچھی طرح جانتے تھے کہ کک بیکس کی رقم 1.6ملین یوروز بیلادور کی انتخابی مہم کے اکاؤنٹ میں گئے ہیں۔ڈیل میں مڈل مین کا کردار ادا کرنیوالے لبنانی تاجروں زیاد تقی الدین اور عبدالرحمٰن العسیر کو 5 سال قید کی سزا سنائی گئی۔دو ملزموں نے عدالت پیشی سے انکار کر دیا جن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے گئے ہیں۔سکینڈل کو کراچی افیئر کا نام اس وقت ملا

جب 2002میں کراچی میں فرانسیسی دفاعی انجینئرز کو لے جانیوالی بس پر بم حملے میں15 افراد مارے گئے ، ابتدائی طور پر حملے کا الزام القاعدہ پر لگایا گیا تھا لیکن بعد میں ان خدشات کا اظہار بھی کیا گیا کہ رشوت کی رقم نہ دینے کی وجہ سے یہ حملہ جوابی کارروائی کے طور پر کیا گیا، تاہم فرانس کی کاؤنٹر ٹیررازم ایجنسی ڈی جی ایس آئی نے

ان افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا یہ حملہ عسکریت پسندوں کی کارروائی تھی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنس اے ایف پی کے مطابق گزشتہ برس اکتوبر میں اس کیس پر دوبارہ تحقیقات کا آغاز ہوا جس کے بعد فرانسیسی عدالت نے اس معاملے میں ملوث سابق وزیراعظم، 2 عہدیداران سمیت 6 افراد کو دو سے پانچ سال قید کی سزا سنادی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ملک ریاض کی آخری خواہش


مجھے چند دن قبل دوبئی جانے کا اتفاق ہوا‘ ملک…

کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…