اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مودی حکومت کی جانب سے سخت ترین لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا وائرس سے 9ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں،برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 1.4 ارب کی آبادی والا بھارت سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن سکتا ہے، رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن اور بوکھلاہٹ سے کاروبار بند، ٹرانسپورٹ معطل، مزدور بے روزگار ہو گئے، بھارت میں لاکھوں
افراد کچی آبادی، صنعتی علاقوں میں بنا کسی کاروبار کے پھنسے رہے، بیشتر افراد اپنے دیہاتوں کو پیدل گئے، بھارت میں لاک ڈاؤن سے سنگین معاشی بحران پیدا ہوا، سخت لاک ڈاؤن سے 14 کروڑ افراد بے روزگار ہوئے۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ جولائی کے آخر تک بھارت میں کورونا کیسز عروج پر پہنچیں گے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بھارتی معیشت مخدوش اور کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔