منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب نے نیا سرکاری نقشہ جاری کر دیا سیاحوں کیلئے  قدرتی اور پرفضا مقامات اجاگر

datetime 15  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لا ئن)سعودی حکومت نے مملکت کا نیا سرکاری نقشہ جاری کردیا، دو زبانوں میں جاری کیے گئے ڈیجیٹل نظام کے تحت تیار کیے گئے اس نقشے میں سیاحوں کیلئے قدرتی اور پرفضا مقامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی سروے

جنرل اتھارٹی نے سعودی عرب کا نیا سرکاری نقشہ عربی اور انگریزی زبانوں میں جاری کیا ہے۔ سرکاری و نجی اداروں اورعام لوگوں کو نیا نقشہ استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سروے جنرل اتھارٹی نے نقشے میں مملکت کی شاہراہوں، ریلوے لائن، صنعتی اداروں اور معروف زرعی فارموں کا تعارف پیش کیا ہے جبکہ مملکت کے سبزہ زاروں اور قدرتی مناظر کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔سعودی عرب کے نئے نقشے میں وادیوں، پہاڑوں، پہاڑیوں، قابل دید مقامات اور قدرتی مناظر اجاگر کیے گئے ہیں جبکہ سعودی عرب کی بین الاقوامی سرحدوں کی علامتیں بھی دکھائی گئی ہیں۔سروے جنرل اتھارٹی نے نیا نقشہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں تیار کیا ہے۔ اس میں ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیا گیا ہے۔سرویجنرل اتھارٹی کی ویب سائٹ سے نیا نقشہ ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…