نئی دہلی(آن لائن ) بھارت میں تیزی سے پھیلتی ہوئی کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے لیے ا توار کو نئے اقدامات کا اعلان کیا گیا۔ ریل گاڑیوں کی پانچ سو بوگیوں کو طبی ساز و سامان سے لیس ہسپتالوں میں تبدیل کیا جا رہا ہے جبکہ ٹیسٹنگ تین گنا بڑھانے اور گھر گھر جا کر سروے کرنے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ اب تک نئی دہلی، ممبئی اور احمد آباد سب سے زیادہ متاثرہ
شہر ہیں اور یہ نئے اقدامات انہی شہروں میں کیے جائیں گے۔ نئی دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ منیش سِسوڈیا نے جولائی کے وسط تک صرف دہلی میں ہی کورونا وائرس کے کیسز پانچ لاکھ تک ہو جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس سلسلے میں ملکی وزیر داخلہ امیت شاہ نے نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سمیت دیگر علاقائی اوو وفاقی اہلکاروں سے بھی ملاقات کی۔