لیما(این این آئی )پیرو میں ایک ڈاکٹر کورونا وائرس سے بچنے کے لیے کلورین ڈائی آکسائیڈ (بلیچ کی طرح کا مادہ)پینے کا مشورہ دینے پر اپنے عہدے سے برطرف کردیا گیا ہے۔ڈاکٹر امیلکر ونکاوری جنوبی کوریا کے ایک علاقے میں کورونا رسپانس ٹیم کے سربراہ تھے۔
کلورین ڈائی آکسائیڈ بلیچ کی طرح ایک جراثیم کش دوا ہے جو صنعتوں میں استعمال ہوتی ہے۔ یہ کیمیکل انسانوں کے لیے مہلک ثابت ہوسکتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ونکاوری نے کہا تھا کہ جن لوگوں میں کورونا وائرس کی علامات ہیں ان سب میں یہ کیمیکل تقسیم کیا جائے گا۔ایک پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے بتایا کہ کلورین ڈائی آکسائیڈ جن مریضوں کی دی گئی ان کی صحت بہتر ہو رہی ہے۔مقامی گورنر کارلوس روا نے اس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ونکاوری کا تبصرہ ان کی ذاتی رائے ہے کیونکہ انھوں نے کلورین ڈائی آکسائیڈ کے استعمال کے بارے میں حکومت کے کسی ماہر سے بات نہیں کی۔کچھ گھنٹوں بعد گورنر نے اعلان کیا کہ ڈاکٹر کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔