کھٹمنڈو(این این آئی)بھارت سے بڑھتے ہوئے سرحدی تنازع کے باوجود نیپال کی پارلیمنٹ نے نئے نقشے کی منظوری دے دی۔نیپال کی پارلیمنٹ میں نقشے کے لیے دوتہائی اکثریت سے ترمیمی بل منظور کرلیا، نئے نقشے میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جو بھارت کے ساتھ متنازع ہیں۔دوسری جانب بھارت نے نیپال کے نئے نقشے کویک طرفہ قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق نیپال نے نیا نقشہ گزشتہ ماہ شائع کیا تھا، نئے نقشے کی منظوری کی خوشی میں کھٹمنڈو میں شہریوں نے
شمعیں روشن کیں۔اس سے پہلے بھارت نے اتراکھنڈ کو لیپو لیخ سے ملانے والی نئی سڑک کا افتتاح کیا تھا۔ نیپال کے سابق وزیر اعظم پراچندا کا کہنا تھا نیپال معاملے کو پیچیدہ بنانا نہیں چاہتا، پرامن تصفیہ چاہتا ہے، چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ متنازع مسائل پرامن طریقے سے حل ہوں۔خیال رہے کہ لیپولیخ کا علاقہ چین، نیپال اور بھارت کی سرحدوں سے متصل ہے، نیپال بھارت کے اس اقدام کے بعد ناراض ہے جب لیپولیخ میں قبضے کے معاملے پر نیپال میں بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔