منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

کورونا کا شبہ، بھارت میں مسلمان کی لاش کو کچرے کی گاڑی میں ڈال دیا گیا،ویڈیو وائرل

datetime 14  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں کورونا کے شبہ میں مسلمان کی لاش کو کچرا وین میں ڈال دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک مسلمان کی لاش کو کورونا متاثرہ ہونے کے شبے میں بلدیہ کی کچرا وین میں ڈالنے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام نے تین پولیس اہلکاروں سمیت سات ملازمین کو معطل کر دیا، اس 20 سیکنڈ کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ضلع بلرام پور میں 45 سالہ محمد انور کی لاش کو بلدیہ کے تین

ملازم کچرا وین میں ڈال رہے ہیں جبکہ تین پولیس اہلکار بھی وہاں موجود ہیں۔ایس پی بلرام پور کے مطابق متوفی بلدیہ کے دفتر کسی کام سے آیا مگر حالت بگڑنے پر بیرونی گیٹ پر ہی دم توڑ گیا ،موت کی وجہ معلوم نہ ہو سکی،اس وقت بلدیہ کی ایمبولینس موجود تھی مگر کورونا کے شبے کی وجہ سے لاش کو اس میں رکھنے سے انکار کر دیا گیا۔راہگیروں نے لاش کو کچرا وین میں ڈالنے کی وڈیو بنا لی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…