اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)برونائی دارالسلام کی جانب سے حج کے خواہشمند اپنے شہریوں کی روانگی ملتوی کر دی گئی ہے۔ برونائی سے ایک ہزار افراد نے حج کی سعادت حاصل کرنا تھی۔ اس سے قبل انڈونیشیا نے بھی اپنے شہریوں کو حج کی ادائیگی سے روک دیا تھا۔سعودی وزارت حج اور متعلقہ حکام کو حج سے
متلعق دریافت کرنے والوں کے ہزاروں پیغامات موصول ہو رہے ہیں تاہم ابھی تک سعودی عرب نےحج سے متعلق کوئی با ضابطہ اعلان نہیں کیا۔ اس متعلق عالم اسلام کو آگاہ رکھا جائے گا۔قبل ازیں ملائیشیا نے کورونا وبا کے پیش نظر رواں سال اپنے شہریوں کو حج پر جانے سے روک دیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کی جانب سے یہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ رواں سال تقریباً 30 ہزار شہریوں نے حج پر جانا تھا تاہم وہ اب حج میں شرکت نہیں کرسکیں گے، یہ اقدام کورونا وائرس کی عالمی وبا کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ملائیشیا کے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ اپنے مسلم اور پڑوسی ملک انڈونیشیا کے حج سے متعلق اقدامات پر عمل کرتے ہوئے کیا ہے، امید ہے کہ اس سال حج پر جانے والے عازمین حکومت کے اس فیصلے کو تسلیم کریں گے۔خیال رہے ملائیشیا اور انڈونیشیا سمیت مسلم ممالک ہر سال ہزاروں کی تعداد میں ہزاروں کی تعداد میں اپنے شہریوں کو حج کے لیے بھیجتے ہیں تاہم اس بار کورونا وبا کے پھیلاؤ کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے ملائیشیا اور انڈونیشیا کی جانب سے اپنے شہریوں کو حج پر نہ بھیجنے کا اعلان سامنے آیا ہے