پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

دنیا کا وہ براعظم جس میں کرونا وائرس خوفناک شکل اختیار کر گیا ،صرف 19دن میں مریضوں کی تعداد کہاں جا پہنچی ؟ تفصیلات نے ماہرین کے ہوش بھی اڑا کر رکھ دیئے

datetime 12  جون‬‮  2020 |

جنیوا (این این آئی)صحت کے عالمی ادارے نے کہا ہے کہ براعظم افریقہ میں وبائی مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس نے اب بڑے شہروں سے نکل کر چھوٹی آبادیوں کو بھی اپنی لیپٹ میں لینا شروع کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی افریقہ کے لیے ریجنل ڈائریکٹر متشیدیسو موتی نے کہا کہ کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچنے میں 98 دن لگے جب کہ مزید ایک لاکھ کا

اضافہ صرف 19 دنوں میں ہو گیا۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ عالمی تعداد کے تناسب میں وبا میں مبتلا افراد کی تعداد تین فی صد سے کم ہے، لیکن یہ بالکل واضح ہے کہ یہاں اس کے پھیلنے کی رفتار بڑھ رہی ہے۔ افریقہ کے 54 ملکوں میں سے 10 کے اندر نمبروں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ براعظم افریقہ میں مریضوں کی کل تعداد کا 75 فی صد صرف ان دس ملکوں میں ہے، جب کہ کل اموات میں سے 71 فی صد کا تعلق صرف پانچ ملکوں سے ہے۔صحت کے عالمی ادارے کی براعظم افریقہ کے لیے علاقائی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ یہاں پر سماجی فاصلے اور دوسرے احتیاطی تدابیر پر عمل شروع کر دیا گیا تھا جس سے اس کی رفتار سست کرنے میں مدد ملی۔ان کا کہنا تھا کہ گھروں میں رہنے کی پابندی اور کاروبار بند کرنے سے بھاری اقتصادی نقصان ہوا، خاص طور پر ان ملکوں میں جن کی معیشت پہلے ہی کمزور ہے، اس لیے وبا کے بچانے اور زندہ رہنے کے اسباب مہیا کرنے کے درمیان توازن قائم رکھنا بھی ضروری تھا۔ڈاکٹر موتی نے کہا کہ افریقہ کو عالمی وبا سے مقابلے کے لیے کئی چیلنجرز کا سامنا ہے۔ سب سے اہم بات تو یہ ہے کہ یہاں ٹیسٹنگ کٹس اور دوسرے طبی سامان کی بہت قلت ہے۔ کرونا وائرس پر توجہ مرکوز کیے جانے سے صحت کے کئی دوسرے شعبے نظر انداز ہو رہے ہیں۔ مثال کے طور پر بچوں کو مہلک وبائی امراض سے بچاؤ کی ویکیسین دینے کا پروگرام خاص طور پر متاثر ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک کرونا کی ویکسین بن نہیں جاتی، افریقہ کو اسی وبا کے ساتھ رہنا ہے اور اس دوران ایک خاص رفتار سے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کا بھی سامنا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر افریقہ کو عالمی مدد اور ادویات ملتی رہیں تو وہ اس عالمی وبا کا مقابلہ کر سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…