جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اپنے این 95 ماسک بنانے کی پوزیشن میں آگیا،خوشخبری سنا دی گئی

datetime 11  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ پاکستان اب اپنے این 95 ماسک بنانے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ پاکستان چین کی طرزکا لاک ڈاؤن نہیں کرسکتا کیونکہ ہم نے لاک ڈاؤن بھی کرنا ہے اور معیشت کو بھی بچانا ہے

لہٰذا کورونا سے بچاؤکا واحد حل ایس او پیز پر عملدرآمد ہے۔انہوں نے کہا کہ جب وبا آئی تو 2200 وینٹی لیٹرز تھے لیکن اب ایسا نہیں، چین سے 1473 وینٹی لیٹرز آرہے ہیں جس میں سے 341 وینٹی لیٹرز مل چکے ہیں اور 15 جون تک 245 مزید وینٹی لیٹرز چین سے مل جائیں گے۔نوشین حامد نے کہا کہ گزشتہ ہفتے وفاقی حکومت نے تمام صوبوں کو 250 وینٹی لیٹرز فراہم کیے ہیں اس کے علاوہ حکومت نجی ہسپتال کے ساتھ وینٹی لیٹر کے حوالے سے معاہدہ کرنے جا رہی ہے، ایم اویو کے تحت پرائیوٹ ہسپتالوں میں داخل کورونا مریضوں کے اخراجات حکومت ادا کرے گی۔انہوں نے بتایا کہ ہم 25 سے 30 ہزار ٹیسٹ روزانہ کر رہے تھے لیکن اب ہم نے 46 ہزارٹیسٹ روزانہ کی صلاحیت حاصل کرلی ہے اور ساتھ ہی ایک ہزار مزید آئی سی یوبیڈز کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔نوشین حامد نے کہا کہ پاکستان اب اپنے این 95 ماسک بنانے کی پوزیشن میں بھی آچکا ہے۔ایوان میں اپوزیشن کی تنقید پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری نے کہا کہ وزیراعظم کورونا کے معاملے پر فرنٹ سے لیڈ کر رہے ہیں مگر اپوزیشن کی باتوں سے لگتا ہے حکومت کورونا کے معاملے پر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھی ہے۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…