دبئی (نیوز ڈیسک) 2 لاکھ ریذیڈنسی ویزہ ہولڈرز کو متحدہ عرب امارات نے ملک واپس آنے کا ہدف مقرر کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کی حکومت کے مطابق اگلے مرحلے میں فیملیز کو واپس آنے کی اجازت دی جائے گی، حکومت کے مطابق تمام ویزہ ہولڈرز کو واپسی پر کورونا ٹیسٹ کروانا ہو گا اور چودہ دن قرنطینہ میں گزارنا لازمی ہوگا۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے ریذیڈنسی ویزہ کے حامل غیرملکی شہریوں کو ملک واپس آنے کی اجازت دینے کا
فیصلہ کیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت دو لاکھ ریذیڈنسی ویزہ ہولڈرز کی واپسی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس تمام عمل میں وزارت خارجہ، بین الاقوامی تعاون اور فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت کا تعاون بھی شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق جو غیر ملکی متحدہ عرب امارات میں ریذیڈنسی کا ویزہ رکھتے ہیں اگر وہ واپس آنا چاہتے ہیں تو انہیں ویب سائٹ smartservices.ica.gov.ae پر اپنے آپ کو رجسٹرڈ کروانا ہوگا اور اجازت کے بعدوہ متحدہ عرب امارات واپسی کی ٹکٹ بک کرواسکتے ہیں۔