اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

”گینگ آف فائیو“سے چھٹکارے کیلئے تحریک کا اعلان

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے لوڈ شیڈنگ ،کراچی میں وفاقی و صوبائی حکومت کی غفلت اور لا پرواہی سے قیمتی جانی نقصان پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی قیادت میں اجتجاجی ریلی نکالی گئی ،گو نواز گو،دعوﺅں کے باوجودرمضان المبارک میں شدید لوڈ شیڈنگ پر حکومت خلاف شدید نعرے بازی کی گئی ، شیخ رشید احمدنے”گینگ آف فائیو”سے چھٹکارے کے لیے بھر پور عوامی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ۔سیکورٹی وجوہات کی بناءپر 30روزے ،30افطاریاں ،30 جلسوں کا روائیتی پروگرام منسوخ کر تے ہوئے جمعہ کی شام لال حویلی کے باہر این اے 55-56کے کارکنوں،سابق ناظمین ،نائب ناظمین اور معززین علاقہ کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔عوامی مسلم لیگ کے مرکزی راہنما سابق ٹاﺅن ناظم شیخ راشد شفیق ،عوامی مسلم لیگ راولپنڈی کے صدر چوہدری ظفر ،سیکرٹری جنر ل آصف شہزاد مغل ،عوامی انجمن تاجران کے صدر پرویز اقبال پراچہ ،باﺅ مجید ،ترجمان لال حویلی شیخ امین ،چوہدری تاج ،چوہدری اظہر ،پیر ریاض سمیت عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ۔عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ نواز شریف میری کامیابی پر بہت پریشان ہیں ،اس مرتبہ بھی سینٹ میں میرے مقابلے کے لیے ایک بڑی تعداد راولپنڈی سے لی گئی ،نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ راولپنڈی میں اتنے ممبران کے باوجود میرا مقابلہ نہیں کرسکوں گی ،آئندہ قومی الیکشن میں راولپنڈی کے ساتھ ساتھ لاہور ،کراچی سے بھی الیکشن لڑوں گا اور مخالفین کو شکست سے دوچار کر دوں گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت یہ دعوی کر رہی ہے کہ 2017-18میں پاکستان میں بجلی بحران کا خاتمہ ہوجائے گا ،یہ سب خواب ہیں 2017-18میں تو ن لیگ حکومت کا وجود ہی نہیں ہوگا ،ان کے ہر وعدے جھوٹے ہیں اور عوام کو فریب دینا انکا مشغلہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں اربوں روپے لگا کر ایسا منصوبہ بنایا گیا جو پہلی بارش بھی برداشت نہ کرسکا اور میٹرو بس سٹیشنوں اور ٹریک سے بارش کا پانی ٹپک رہا ہے، ہمارا ایک منصوبہ تھا لئی ایکسپریس وے وہ سستا بھی تھا اورایک متبادل روٹ بھی بن جاتا لیکن صرف اس لیے اسے نہیں شروع کیا گیا کہ وہ میں نے شروع کیا تھا ،شہر کے اندر نظر ڈورائیں تو 410بیڈ کا مدر اینڈ چلڈرن ہسپتال ،صدر کا کالج کا منصوبہ بھی وہی ہیں جہاں ہم چھوڑ کے آئے تھے ،اللہ ان حکمرانوں کا عقل دے اور یہ ان منصوبہ کا نام اپنے نام پر رکھ کر انھیں مکمل کر لیں ،یہ بہت اچھے منصوبے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ایک ہوجائیں تو یہ حکومت ایک دن بھی چل نہیں سکے گا ،آج فیصلہ کیا گیا تھا کہ ملک بھر میں اپوزیشن جماعتیں ملکر احتجاج کریں اس لیے آج ہم بھی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ نکل رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حکومت گینگ آف فائیو کے پاس ہے ان سے چھٹکارے کے لیے ہمیں سڑکوں پر نکلنا ہوگا اور اب وقت آگیا ہے کہ ایک بھر پور عوامی تحریک چلے اور ان کرپٹ ،نااہل حکمرانوں کو گھروں میں بھجوا ئیں اور اہل حکمرانوں کو منتخب کر کے حکومت ان کے سپر د کی جائے ۔بعدازاں شیخ رشید احمد کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ اور کراچی میں ہلاکتوں کے حوالے سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو سبزی منڈی ،باڑہ روڈ سے بوہڑ بازا ر اور وہاں سے لال حویلی پہنچ کر اختتام پذیز ہوگئی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…