جمعہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2025 

متحدہ امارات کے طیارے کی اسرائیلی پرواز، اسرائیلی حکام کاحیرت انگیز موقف

datetime 10  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ایب( آن لائن ) متحدہ عرب امارات نے ایک ماہ سے بھی کم عرصے میں اپنا دوسرا طیارہ اسرائیل بھیجا ہے اسرائیل نے بھی طیارے کی آمد کی تصدیق کی ہے. حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری ایئر لائن ’’اتحاد ایئر ویز‘‘ کے طیارے میں امدادی سامان موجود ہے جو کرونا وائرس سے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے بھیجا گیا ہے گزشتہ ماہ بھی متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے کر اسرائیل پہنچی تھی

جسے فلسطینی حکام نے یہ کہہ کر لینے سے انکار کر دیا تھا کہ انہیں اس امداد سے متعلق پہلے سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا.امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق مئی کے وسط میں اسرائیل پہنچنے والے طیارے پر متحدہ عرب امارات کا لوگو نہیں تھا البتہ گزشتہ روز اسرائیل کی سرزمین پر لینڈ کرنے والے طیارے پر امارات کی مہر موجود تھی اسرائیل کی وزارتِ خارجہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ اسرائیل پہنچنے والا طیارہ متحدہ عرب امارات کی ایک ماہ کے دوران آنے والی دوسری براہِ راست پرواز ہے جس میں فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان بھیجا گیا ہے.اسرائیل کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی بھیجی جانے والی امداد اقوامِ متحدہ کے ذمہ داروں کے حوالے کی جائے گی جو اسے آگے تقسیم کریں گے یاد رہے کہ مصر اور اردن کے سوا کسی بھی عرب ملک کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں. لیکن حالیہ برسوں میں خلیجی عرب ممالک کی جانب سے اس طرح کے اشارے سامنے آتے رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں دوسری جانب فلسطین کے وزیرِ اعظم محمد اشتیہ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آنے والی پرواز کے بارے میں فلسطینی اتھارٹی کو آگاہ نہیں کیا گیا مغربی کنارے کے شہر رملہ میں غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فلسطینی وزیرِ اعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے طیارے کی اسرائیل آمد فلسطینی اتھارٹی کے لیے حیران کن ہے اور انہیں اس کا بالکل بھی علم نہیں تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…