اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

ٹرین سے سفر کرنے والوں کیلئے انتہائی قدم اٹھا لیا گیا وزارت ریلوے نے تفصیلات جاری کر دی  

datetime 9  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت ریلوے حکام نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے 3 ملازمین کی اموات ہوئی اور 50 ملازمین کورونا وبا کا شکار ہوئے، ٹرین میں بیٹھنے کی 100 فیصد استعداد کو کم کر کے60 فیصد تک محدود کیا گیا، سیٹیوں کے درمیان 4 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا اور کل 25 ریلوے اسٹیشن کھولے گئے ہیں۔سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا چیئرمین سینیٹر محمد اسد علی خان جونیجو کی

زیر صدارت اجلاس ہوا، وزارت ریلوے حکام نے بتایا کہ کورونا وبا کی وجہ سے 20 مارچ کو 21 اور 31 مارچ کو تمام مسافر ٹرینیں بند کر دی گئیں جس کے بعد حفاظتی تدابیر اختیار کرتے ہوئے 20 مئی کو 15 ٹرینیں بحال کی گئیں اوریکم جون سے تمام مسافر ٹرینیں بحال کر دی گئیں۔وزارت ریلوے حکام کاکہنا تھا کہ ٹرین میں بیٹھنے کی 100 فیصد استعداد کو کم کر کے60 فیصد تک محدود کیا گیا، سیٹیوں کے درمیان 4 فٹ کا فاصلہ رکھا گیا اور کل25ریلوے اسٹیشن کھولے گئے، ریلوے اسٹیشن میں صرف ٹکٹ والوں کا داخلہ رکھا اور مناسب اسٹاف کو بلایا گیا۔انہوں نے بتایا کہ ہر اسٹیشن میں میڈیکل اسٹاف اور ٹرین میں ایک ڈیپارٹمنٹ آئسولیشن رکھا گیا، ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور رش سے بچنے کیلئے آن لائن بکنگ کرائی گئی ہے، جبکہ ٹرین میں داخل اور نکلنے کیلئے علیحدہ دروازے مخصوص کیے گئے ہیںاور ٹرین میں کھانے کی سہولت بھی بند کر دی گئی ہے۔وزارت ریلوے حکام کے مطابق ریلوے اسٹیشن پر کچھ اسٹال کھولنے کی اجازت دی گئی ہے، لوگوں کو وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے صوبوں کو خطوط بھی لکھے اور صوبوں نے بھی بھرپور تعاون کیا ہے، کارگو سائیڈ پر بھی وہی ایس او پیز اختیار کیے گئے ہیں، جبکہ کورونا وبا کی وجہ سے 3 افراد کی اموات ہوئیں اور 50 ملازمین اس وائرس کا شکار ہوئے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…