ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلائو کی روک تھام کے حوالے سے وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والی 71 مساجد کو سیل کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرعبد اللطیف آل الشیخ نے اس بات کی تصدیق کی کہ نمازیوں کی صحت سے متعلق
احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے کے نتیجے میں ستر سے زاید مساجد سے وائرس پھیلا۔ ان مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ کرونا پروٹوکول اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے عزم کی کمی کے نتیجے میں کچھ مساجد میں کرونا وائرس پھیلا جس کی وجہ سے مملکت کے مختلف علاقوں میں 71 مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔