لاہور(آن لائن) عالمی ادارہ صحت نے پنجاب میں کورونا مریضوں کی بڑھتی تعداد اور اموات پر پر خطرے کی گھنٹی بجا دی ۔ کم از کم 2 ہفتے کا مکمل لاک ڈائون وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ڈبلیو ایچ او نے پنجاب حکومت کو خط لکھ دیا ۔ عالم ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او ) نے پنجاب حکومت کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انہوں نے پنجاب میں کورونا مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور اموات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے
کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے پنجاب سمیت ملک بھر میں ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد نہیں ہو رہا جس سے کورونا مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے ۔ لاک ڈائون ختم ہونے سے کورونا کیسز کی روزانہ تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے پنجاب میں روزانہ کی بنیادوں پر 50 ہزار ٹیسٹ ہونے چاہئے ۔ کورونا سے چھٹکارے کے لئے کم از کم 2 ہفتے کا لاک ڈائون کیا جائے جو وقت کی اہم ضرورت ہے ۔