ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکا کا جعلی این 95 ماسک فروخت کرنیوالی چینی کمپنی پر مقدمہ

datetime 8  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی )امریکا نے جعلی این 95 ماسک فروخت کرنے پر چینی کمپنی پر مقدمہ دائر کردیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ انصاف نے کورونا کی روک تھام کے لیے اپریل میں چینی کمپنی سے خریدے گئے تقریباً 5 لاکھ این 95 ماسک کو جعلی اور غیر معیاری قرار دے کر کمپنی پر مقدمہ کردیا۔امریکی محکمہ انصاف نے نیویارک کی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کی

جس میں کہا گیا کہ امریکا نے چینی شہر گوانگ ڈونگ کی کمپنی سے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے این 95 ماسک کے تین بیچز شپ کے ذریعے منگوائے جس میں کمپنی نے جھوٹا دعویٰ کیا کہ 4 لاکھ 95 ہزار 200 ماسک این 95 کے معیار کے ہیں۔امریکی محکمہ انصاف نے مزید کہا کہ چینی کمپنی نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا کہ یہ ماسک امریکی نیشنل انسٹی ٹیوٹ سے تصدیق شدہ ہیں۔درخواست میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کو ماسک کی خریداری کے عوض تقریباً ایک ملین ڈالر ادا کیے گئے جب کہ درخواست میں چینی کمپنی پر الزام عائد کیا گیا کہ اس نے امریکی شہریوں کے تحفظ کا بھی خیال نہیں رکھا۔خبر رساں ادارے کے مطابق چینی کمپنی کو جن الزامات پر چارج کیا گیا ان میں غیر معیاری صحت کی مصنوعات کی برآمد اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سے دھوکا دہی شامل ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کمپنی پر جو الزامات عائد کیے گئے ان میں اسے ہر الزام پر زیادہ سے زیادہ 5 لاکھ ڈالر کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔‎

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…