نیویارک(این این آئی)امریکہ کے شہر نیویارک میں وہ کاروبار بھی کھل گئے جو لازمی خدمات میں شمار نہیں ہوتے۔نیویارک شہر اور ریاست نیویارک امریکہ میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر علاقے رہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق چار لاکھ لوگ تعمیرات، پیداوار اور ریٹیل کے شعبوں میں اپنے کام پر لوٹ آئے جبکہ سب وے ریلوے سٹیشن وبا سے پہلے کے 95 فیصد سطح تک بحال ہوگیا۔
کام کی جگہوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے ہوں گے جبکہ ریٹیل کی دکانوں پر صرف باہر سے ہی خریداری کرنے کی اجازت ہوگی۔نیویارک شہر میں اب تک دو لاکھ سے زیادہ متاثرین سامنے آ چکے ہیں جبکہ یہاں 21 ہزار 844 افراد کی ہلاکت ہو چکی ہے۔کورونا وائرس سے یہاں آٹھ لاکھ 80 ہزار سے زیادہ ملازمتیں ختم ہوئی ہیں جبکہ ٹیکس خسارے کی وجہ سے اس شہر کو اگلے سال 9 ارب ڈالر کا نقصان ہوگا۔