اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد میں مقیم امریکی شہری سنتھیا رچی سے سابق وزیر داخلہ رحمٰن ملک پر لگائے گئے الزامات کے حوالےسے کچھ سوالات کیے۔قومی موقرنامے میں شائع رپورٹ کے مطابق ہم نے ان سے پوچھا کہ یہ واقعہ کب اور کہاں پیش آیا؟ تو انہوں نے بتایا کہ مئی 2011 میں اسامہ بن لادن کے خلاف پاکستان میں ہونے والے آپریشن کے چند دن بعد ان کی رہائش اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں منتقل کر دی گئی تھی۔سنتھیا کے مطابق رحمٰن ملک ان سے پاکستانی ویزے کے
حوالے سے بات کرنا چاہتے تھے۔ اس دن رحمٰن ملک نے ایک گاڑی ان کی رہائش گاہ پر انہیں پک کرنے کے لیے بھیجی تھی جس نے انہیں منسٹرز انکلیو میں ڈراپ کیا، جہاں پر رحمٰن ملک کے کمرے میں ایک بڑا گلدستہ، چند ڈرنکس اور ایک سام سنگ کے مہنگے موبائل کا گفٹ موجود تھا۔ اس ملاقات کے بعد رحمٰن ملک نے انہیں دو ہزار پاؤنڈز بھی دیے تھے۔سنتھیا اس سے قبل بےنظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو کے حوالے سے بھی متنازع ٹویٹس کرنے پر تنقید کا نشانہ بن چکی ہیں۔