پیر‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2026 

ناقدین کی وجہ سے شادی کی خوشیاں خراب ہوگئیں، طلاق بارے ڈاکٹر نبیحہ علی کااہم انکشاف

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

لاہور (این این آئی)سوشل میڈیا اسٹار اور ٹی وی میزبان ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کی خوشیوں کے دوران جاری شدید تنقید نے انہیں ذہنی دباؤ میں مبتلا کر دیا اور ایک موقع پر تو انہوں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا بھی سوچا تھا۔گزشتہ ماہ نومبر میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے قریبی دوست حارث کھوکھر سے شادی کی تاہم ان کی شادی اور اس سے متعلق بیانات پر انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنی شادی کے دن ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان کا سفید رنگ کا عروسی لباس تقریباً 1 کروڑ 50 لاکھ روپے کا تھا اور ان کے زیورات کا سیٹ 40 تولے کا تھا، جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے تھی۔

یہ انٹرویو سوشل میڈیا پر خوب زیر بحث آیا، خاص طور پر ان کے ماضی کے بیانات کے تناظر میں، جہاں وہ سادگی اور عاجزی کی بات کرتی رہیں۔تنقید کے بعد ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے اپنے دعووں کو زبان کی لغزش قرار دیتے ہوئے ان کی قیمتوں کو بڑھا چڑھا کر بیان کرنے کا اعتراف کیا۔ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی۔انہوں نے اپنی شادی کے بعد کے تجربات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی کا یہ دور سب سے مشکل تھا اور وہ کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ ان کی خوشی اتنی اذیت ناک بن جائیں گی،ان کے مطابق شادی کے فوراً بعد شروع ہونے والی سوشل میڈیا تنقید نے انہیں اس حد تک پریشان کر دیا کہ ایک موقع پر انہوں نے اپنے رشتے کو ختم کرنے کا بھی سوچا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے خود کو سنبھالا۔

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد جو وقت ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے گزارنا تھا، وہ ہم دونوں نے یا تو انٹرویوز دیتے ہوئے گزارا یا ایک دوسرے سے یہ سوال پوچھتے رہے کہ تم نے یہ کیوں کہہ دیا۔ڈاکٹر نبیحہ علی خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر دہشت گردی کی جارہی ہے، جہاں افراد کو ذہنی طور پر پریشان کیا جاتا ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی ضرورت ہے جو کسی دوسرے شخص کو ذہنی اذیت پہنچاتے ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے ایف آئی اے میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…